حماد اظہر نے تحریکِ انصاف پنجاب کی قیادت سپرد کیے جانے کی خبر کی تردید کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پنجاب کی صدارت ملنے کی خبروں کی تردید کر دی۔حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائے جانے کی خبریں درست نہیں۔ پنجاب چیپٹر کی تنظیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی پنجاب تنظیم میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
۔ اب سے کچھ دیر قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حماد اظہر کو تحریکِ انصاف پنجاب کی صدرات سونپی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی الیکشن باہر نکلے اور جب عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے نہیں کھڑا ہو سکتا ، لاہور کو چھوڑوں گا نہیں اور ہفتے میں 2 دن لاہور میں قیام کروں گا، حماد اظہر کو تحریکِ انصاف پنجاب کی صدرات سونپی جائے گی ، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کی صحت کے معاملات ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن آج ہماری حکومت بن رہی ہے ، انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کو برداشت نہیں کریں گے ، سنا ہے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو سمجھ آہی ہے اور وہ ٹھیک ہورہے ہیں۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں منعقدہ احتجاجی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ضمنی الیکشن 13پارٹیوں، انتظامیہ، الیکشن کمیشن کے خلاف لڑا، جس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن کرایا ان کو سزا دینی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہر حربہ استعمال کیا، سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، سکندر سلطان کے چیف الیکشن کمشنر ہوتے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، ڈسکہ الیکشن اس نے ہروایا، سینیٹ الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے رولنگ دی جو بھی ووٹ ڈالا جائے اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔

Recent Posts

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےبطخوں اور مرغابی کے شکار پر پابندی عائد کردی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےبطخوں اورمرغابی کےشکارپرپابندی عائد کردی۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی…

2 mins ago

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال؛ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید…

8 mins ago

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

19 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

31 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

46 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

1 hour ago