مریم نواز کے عمران خان پر طنزیہ باونسر

لاہور (قدرت روزنامہ) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تابڑ توڑ لفظی وار کئے ۔ مریم نواز نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ۔ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا،جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔
مریم نواز نے ٹویٹر محاذ سنبھالتے ہوئے تنقیدی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں،غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کوغلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے ۔
اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار،کبھی گوگی،پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔
واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا دنگل ہوگا۔ حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی انتخاب میں مدمقابل ہیں ۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے دعوٰیٰ کیا کہ انکے 186 نمبرز پورے ہیں،186 ارکان کو اسمبلی کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں ۔ ادھر وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال داغ دیا اور چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ 50 ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا،اسکا ذکر نہ کریں، جبکہ آصف زرداری کا مشن بالکل ناکام ہو گیا ۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب زیادہ دیر نہیں لگے گی 4 بجے تک سب کو پتہ چل جائے گا۔

Recent Posts

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

7 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

19 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

34 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

50 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

53 mins ago

ثناء خان شوہر کی کیا چیز دیکھ کر متاثر ہوئیں ؟ پہلی مرتبہ بتا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے…

1 hour ago