آصف زرداری کی سیات کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،فواد چوہدری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سیاسی مخالفین پر برس پڑے، کہا کہ آصف زرداری کی سیاست کو پاکستان بھر میں نفرت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے،سالک اور طارق چیمہ کونسلر بھی الیکٹ نہیں ہوسکتے تھے،سارے لوٹے اکٹھے ہوگئے . سالک اور طارق چیمہ نے چودھری شجاعت کو یرغمال بنایا .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے نوٹوں کی گڈیوں والوں سے جان چھڑانا ناگزیر ہے،مزید پاکستان کے ساتھ کھلواڑ مت کریں،انتخابات کی تاریخ دیں،چودھری شجاعت کہتےہیں عمران خان کاامیدوارنہیں ہوناچاہیے .
ملک سیاسی عدم استحکام کاشکار اوردیوالیہ پن صرف معیشت کانہیں سیاست کابھی ہے . فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا،جبکہ معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا .
پاکستان دیوالیہ ہونےکےقریب آچکاہے،عوام کو فیصلہ کرنے دیں . انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے،حمزہ صبح 7 بجے حلف لینے گیا،ایسے حلف نہیں ہوتے،عوام کو بے وقوف نہ بنائیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے 2بجکر 50 منٹ پر نوٹیفکیشن نکالا .

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی قانونی طور پر وزیر اعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں،میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر کو بلانا چاہیے،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے توقع کے عین مطابق حرکت کی . واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ،چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی .
درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا . پی ٹی آئی نےدرخواست میں ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے . یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے اور ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کر لیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں