دنیا بھر میں گندم کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم کی برآمد کے لیے معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں گندم کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے کے تحت روسی ناکہ بندی کی وجہ سے بحیرۂ اسود میں یوکرینی گندم سے بھری بحری جہازوں کو ترکیہ (ترکی ) جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، ترکیہ سے گندم دنیا بھر میں بھیجی جا سکے گی۔
روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی رہائش گاہ پر ہوا، معاہدے پر دستخط کے بعد تمام نمائندوں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔
معاہدے کے تحت یوکرین، روس اور ترکیہ نے استنبول میں ایک مشترکہ رابطہ کاری سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو یوکرین سے دنیا کو اناج کی برآمدات کے معاملات دیکھے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago