وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی

میں وزیر اعلیٰ کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو طلب کر لیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو الیکشن ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو بجے تک ملتوی کر دی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے متنازع الیکشن کے خلاف تحریک انصاف اور ق لیگ کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔اس سے قبل حمزہ شہباز نے دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے انکے عہدے کا حلف لیا۔

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

9 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

20 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

22 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

26 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

28 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

39 mins ago