ن لیگ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف 3 رکنی بینچ بنانے پرتحفظات

لاہور (قدرت روزنامہ) ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ بنانے پرتحفظات کا اظہار کردیا۔ وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے پچھلے الیکشن کی گنتی بتائی،کسی نے تنازعہ نہیں بنایا،اہم نوعیت کے معاملات پر لارجر یا فل بینچ بیٹھتا ہے۔
معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے اورسماعت کرے۔ عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے آئین کے مطابق کامیابی حاصل کی،25ارکان کو ڈی سیٹ کرکے ضمنی الیکشن کرائے گئے،ماضی کے کیسز میں فیصلے دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 25 لوگوں کو ڈی سیٹ کیا گیا،یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کا الیکشن ہوتا ہے تو چیئرمین سینیٹ نے کہا 7 ووٹ مسترد کرتا ہوں،یوسف رضا گیلانی اکثریت سے ہار جاتے ہیں، کیا اس کا بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ گورنر پھر صدر نے حلف لینے سے انکار کیا،خدا خدا کر کے حلف ہوا تو کابینہ کا مسئلہ بنا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی،چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جو رولنگ دیں ہمیں بتائیں کہ یہ بات کس پیرا میں لکھی ہے؟

Recent Posts

رائٹ سائزنگ اقدامات، مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے…

1 min ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی…

11 mins ago

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں…

14 mins ago

ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے…

17 mins ago

مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج…

20 mins ago

حماد اظہر سے شادی کی خبروں پر شفا یوسفزئی نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے آخر خاموشی توڑ دی اور اپنے خلاف پھیلنے…

30 mins ago