ن لیگ مخالف سوچ رکھنے والے ججز کو ہمارے کیسز نہیں سننے چاہئیں، رانا ثنااللہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا سنانے والے ججز ہمارے کیسز نہ سنیں۔رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ہمارے لئے بھی انصاف کامعیار ٹھیک کریں، ان سے استدعا ہے کہ ہمارے کیسز فل بینچز سنیں۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف سمیت ن لیگ کی قیادت کو سزا سنانے والے ججز ہمارے خلاف کیسز کی سماعت کرنے والے بنچز میں بیٹھتے ہیں، اس سے عدالتی روایات کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جن کیسز میں ن لیگ فریق ہے ان میں یہ ججز نہ بیٹھیں یا پھر فل کورٹ ان کیسز کی سماعت کرے، تاکہ انصاف ہوتا نظر آئے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے ایک جج نے پرایسکیوٹر کو مخاطب کرکے کہا کہ کل لاہور میں ایک بہت بڑے ملزم شہباز شریف کی ضمانت ہوگئی ہے اور تم وہاں کیا کرتے رہے، ہم نے اس معاملے کو نہیں اچھالا، لیکن ہمارے خلاف بلیک ڈکشنری سے شروع ہونے والے اس سلسلے کو اب بند ہوجانا چاہیے اور ہمارے خلاف اپنا ذہن ایکسپوز کرنے والے ججز کو ہمارے کیسز والے بنچز میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔
رانا ثنا نے کہا کہ 63 اے کے فیصلے سے ہمیں نقصان پہنچا اور دوبارہ الیکشن ہوئے، اب وہی فیصلہ دوسرے فریق پر نافذ ہوگیا ہے تو ان کے لیے اس فیصلے کی دوسری تشریح تو نہیں کی جاسکتی، پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس پر 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوگئے تو چوہدری شجاعت کا خط کیوں قبول نہیں ہوگا، اس عدالتی فیصلے کا تین جگہ ہمارے خلاف اطلاق ہوا اور ایک جگہ ن لیگ کے حق میں ہورہا ہے، تو ن لیگ کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

6 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago