مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ

شکر گڑھ (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے .

پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں مولانا غیاث الدین کے بیٹے زید بن غیاث کو 3گولیاں لگی ہیں اورانہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا لگتا ہے . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا .

تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الٰہی کی حمایت کی تردید کی تھی .

خیال رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے جبکہ پرویز الٰہی کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا .

. .

متعلقہ خبریں