حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا امکان،اکتوبر میں عام انتخابات واضح ہونے لگے

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سینئر صحافی انصار عباسی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر میں عام انتخابات واضح ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات ماضی میں اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز پر لا چکی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ نے نرم مداخلت کا فیصلہ ملکی معیشت کی تباہ ہوتی صورتحال کے باعث کیا۔
اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کے ساتھ ’نرم مداخلت‘ کرے گی۔سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز لائے گی۔دوسری جانب حکومتی اتحاد نے مشترکہ متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بار بار سیاست میں انتشار پیدا کر رہا ہے۔عمران خان کے انتشار کا مقصد احستاب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا ہے۔
یہ بہت اہم ، قانونی اوع آئینی معاملہ ہے۔حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ بینچ کرے۔حکمران اتحاد نے جسٹس پاکستان سے استدعا کی کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق مقدمہ فل بینچ سنے۔قبل ازیں ن لیگ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ بنانے پرتحفظات کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے پچھلے الیکشن کی گنتی بتائی،کسی نے تنازعہ نہیں بنایا،اہم نوعیت کے معاملات پر لارجر یا فل بینچ بیٹھتا ہے۔ معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے اورسماعت کرے۔ عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے آئین کے مطابق کامیابی حاصل کی،25ارکان کو ڈی سیٹ کرکے ضمنی الیکشن کرائے گئے،ماضی کے کیسز میں فیصلے دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں 25 لوگوں کو ڈی سیٹ کیا گیا،یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کا الیکشن ہوتا ہے تو چیئرمین سینیٹ نے کہا 7 ووٹ مسترد کرتا ہوں،یوسف رضا گیلانی اکثریت سے ہار جاتے ہیں، کیا اس کا بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ گورنر پھر صدر نے حلف لینے سے انکار کیا،خدا خدا کر کے حلف ہوا تو کابینہ کا مسئلہ بنا۔

Recent Posts

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

6 mins ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

21 mins ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

25 mins ago

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد…

37 mins ago

تشریح کی آڑ میں آئین دوبارہ نہیں لکھا جاسکتا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر وضاحت کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں پر اکثریتی ججز کی 14…

1 hour ago

آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی…

2 hours ago