ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ، درخواست کی ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت جاری ہے، عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ معاملہ تشریح کا نہیں بلکہ صحیح انداز میں سمجھنے کا ہے، ڈپٹی اسپیکر، حمزہ شہباز، چیف سیکریٹری سے اہم معاونت کی توقع ہے۔
تحریری حکم میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کیس کی سماعت کے دوران موجود رہیں گے، ڈپٹی اسپیکر کی آبزرویشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ کے 17 مئی کے فیصلے پر انحصار کیا گیا۔عدالتی تحریری حکم میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے یہ نہیں پتہ چلتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے کس حصے پر انحصار کیا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت پارلیمانی پارٹی ہی اراکان کو ہدایات جاری کر سکتی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے مطابق پارٹی سربراہ ہدایت جاری کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کےمشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان…

5 hours ago

سندھ حکومت کا گرمی سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف قتل کے مقدمات کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجارنے شہر میں گزشتہ چند دنوں میں…

5 hours ago

بلوچستان حکومت کا ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم…

5 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ،وسائل کے ضیاع پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ مارا-خالی کمرے،لائبریری اور…

5 hours ago

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن…

5 hours ago

وزیراعظم کی نوجوانوں پر مشتمل یوتھ انٹرپرینیور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان کاروباری افراد کو ملک کی معیشت…

6 hours ago