سینئیر صحافی نے مسلم لیگ ن کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے مسلم لیگ ن کی سیاست اور جنید صفدر کے نکاح کی خبر جاری ہونے کے پیچھے مبینہ ایجنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا . رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کے نکاح کی خبر جان بوجھ کر ایک منصوبہ بندی کے تحت ایسے موقع پر جاری کی گئی جب پی ڈی ایم کے اجلاس کی خبر چل رہی تھی .

جیسے ہی جنید صفدر کے نکاح کی خبر آئی ، باقی تمام خبریں ماند پر گئیں، جنید صفدر کے نکاح کی خبر تین دن پُرانی تھی . رانا عظیم نے کہا کہ یہ سب مریم نواز نے اپنے چچا کو دکھانے کے لیے کیا کہ آپ کے پی ڈی ایم کا اجلاس، اجلاس کا اعلامیہ سب کچھ ایک طرف رہ جاتا ہے اور اگر میں ایک ٹویٹ کر دوں تو اُس کے آگے سب کچھ ماند پڑ جاتا ہے . ایسا ہی ہوا، اس ٹویٹ کو ایسے کیا گیا جیسے مظلومیت کی انتہا ہو گئی ہو . مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہے . واقعی اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہے . والدین لندن میں نکاح میں شریک نہیں ہو سکتے لیکن بیٹا تو یہاں آ کر نکاح کر سکتا ہے . رانا عظیم نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے اس معاملے پر باقاعدہ رد عمل دیا گیا ، کہ یہ کیا بات ہوئی، اگر جنید کا معاملہ اُٹھانا تھا تو بعد میں پریس کانفرنس کر کے بھی اُٹھایا جا سکتا تھا . رانا عظیم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے احتجاج کیا کہ جب ہمارا ایجنڈا پروگرامز میں ڈسکس ہونا تھا تو ایسے وقت میں یہ پتہ کیوں کھیلا گیا ؟ شہباز شریف اس معاملے پر باقاعدہ طور پر نالاں ہیں . مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے کسی اور رہنما نے ٹویٹ نہیں کیا جو قابل غور ہے . شہباز شریف کے قریبی حلقے کا ماننا ہے کہ مریم نواز باز نہیں آنے والی . آخر کار یہ نکاح اتنا ضروری کیوں تھا کہ لندن میں ہی ہوتا . لندن میں اس ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے منع کر دیا گیا ہے کیونکہ اس نکاح کی تقریب میں بہت لوگ شرکت کرنے والے ہیں . اس شادی میں ایسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن کے پاکستان آنے سے مسئلہ پیدا ہو سکتا تھا . انہوں نے کہا کہ جنید صفدر کو مظلوم بنایا جا رہا ہے، جنید صفدر کو آنے والے الیکشن میں ایک حلقہ لاہور کا اور ایک رحیم یار خان کا حلقہ دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے . رانا عظیم کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: . .

متعلقہ خبریں