سینئیر صحافی نے مسلم لیگ ن کی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے مسلم لیگ ن کی سیاست اور جنید صفدر کے نکاح کی خبر جاری ہونے کے پیچھے مبینہ ایجنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جنید صفدر کے نکاح کی خبر جان بوجھ کر ایک منصوبہ بندی کے تحت ایسے موقع پر جاری کی گئی جب پی ڈی ایم کے اجلاس کی خبر چل رہی تھی۔
جیسے ہی جنید صفدر کے نکاح کی خبر آئی ، باقی تمام خبریں ماند پر گئیں، جنید صفدر کے نکاح کی خبر تین دن پُرانی تھی۔ رانا عظیم نے کہا کہ یہ سب مریم نواز نے اپنے چچا کو دکھانے کے لیے کیا کہ آپ کے پی ڈی ایم کا اجلاس، اجلاس کا اعلامیہ سب کچھ ایک طرف رہ جاتا ہے اور اگر میں ایک ٹویٹ کر دوں تو اُس کے آگے سب کچھ ماند پڑ جاتا ہے۔

ایسا ہی ہوا، اس ٹویٹ کو ایسے کیا گیا جیسے مظلومیت کی انتہا ہو گئی ہو۔

مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے یہاں تک کہہ دیا کہ اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہے۔ واقعی اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہے۔ والدین لندن میں نکاح میں شریک نہیں ہو سکتے لیکن بیٹا تو یہاں آ کر نکاح کر سکتا ہے۔ رانا عظیم نے بتایا کہ شہباز شریف کی جانب سے اس معاملے پر باقاعدہ رد عمل دیا گیا ، کہ یہ کیا بات ہوئی، اگر جنید کا معاملہ اُٹھانا تھا تو بعد میں پریس کانفرنس کر کے بھی اُٹھایا جا سکتا تھا۔
رانا عظیم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے احتجاج کیا کہ جب ہمارا ایجنڈا پروگرامز میں ڈسکس ہونا تھا تو ایسے وقت میں یہ پتہ کیوں کھیلا گیا ؟ شہباز شریف اس معاملے پر باقاعدہ طور پر نالاں ہیں۔ مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے کسی اور رہنما نے ٹویٹ نہیں کیا جو قابل غور ہے ۔ شہباز شریف کے قریبی حلقے کا ماننا ہے کہ مریم نواز باز نہیں آنے والی۔
آخر کار یہ نکاح اتنا ضروری کیوں تھا کہ لندن میں ہی ہوتا۔ لندن میں اس ایونٹ کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے سے منع کر دیا گیا ہے کیونکہ اس نکاح کی تقریب میں بہت لوگ شرکت کرنے والے ہیں۔ اس شادی میں ایسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن کے پاکستان آنے سے مسئلہ پیدا ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنید صفدر کو مظلوم بنایا جا رہا ہے، جنید صفدر کو آنے والے الیکشن میں ایک حلقہ لاہور کا اور ایک رحیم یار خان کا حلقہ دیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ رانا عظیم کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

Recent Posts

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

1 min ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

8 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

13 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

16 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

20 mins ago

گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گینگ آف…

23 mins ago