علیزے شاہ نے دردانہ بٹ سے پہلی اور آخری ملاقات کو یاد کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی جانب سے انہیں کی جانے والی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’میں آج بھی وہ دن نہیں بھول سکتی، جب میری دردانہ آپا سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اس ملاقات میں انہوں نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بہت ظالم ہے بیٹا، اپنا خیال کھنا۔‘علیزے شاہ نے لکھا کہ ’کون جانتا تھا کہ میری دردانہ بٹ سے یہ پہلی اور آخری ملاقات ہوگی۔‘

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے باعث گزشتہ روز 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا۔

دردانہ بٹ کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی، انتظار شامل ہیں۔

Recent Posts

رئیل سٹیٹ سیکٹر کے لیے بری خبر، حکومت نے بھاری ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کوٹیکس نیٹ میں لانے،جائیدادبیچنے ،خریدنے…

1 min ago

سابق گورنر عشرت العباد کو کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے…

3 mins ago

پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے…

38 mins ago

معروف بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن پر مشتعل ہجوم کا حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر…

1 hour ago

میاں محمود الرشید کی طبیعت خراب،جیل سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو جیل میں طبیعت خراب ہونے…

1 hour ago

چاہت فتح علی خان نے فلموں کی دنیا میں قدم رکھ لیا،پہلی فلم کا ٹریلر جاری

لندن (قدرت روزنامہ)ملک کے ’مایہ ناز گلوکار‘ چاہت فتح علی خان نے اپنے مداھوں کیلئے…

2 hours ago