مریم نواز کے بیٹے کا لندن کے جس پر تعیش ہوٹل میں نکاح ہو گا اس میں فی مہمان لاگت تقریبا کتنے لاکھ روپے ہے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ)ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب 22اگست کو لندن کے ہوٹل لینس بورو میں ہو گی ۔اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہوٹل میں فی مہمان لاگت تقریباً تین لاکھپاکستانی روپے بنتی ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ ۔۔۔ آپ کی پاکستان

میں تو کیا لندن میں کوئی بھی جائیداد نہیں تو دنیا کے مہنگے ترین شہر لندن کے مہنگے ترین علاقے Hide Park کے مہنگے ترین ہوٹل لینس بورو جہاں پر ایک فرد کی 1350یورو یعنی پاکستانی تین لاکھ روپے لاگت ہے میں آپ کے بیٹے کی شادی کا ایونٹ کیسے ہو رہا ہے؟ ۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 سٹار ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ اس ہوٹل کو دی ٹیلی گرافی نے2015میں لندن کا مہنگا ہوٹل قرار دیا تھا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری نے لیگی رہنما کی جانب سے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے لندن روانگی کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے لندن جانے کے لیے کسی بھی عدالت سے رجوع نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی ٹوئٹ میں بھی واضح کرچکی ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کے نکاح میں شرکت کے لیے کسی سے اجازت نہیں مانگیں گی، انہوں نے پہلے بھی پاکستان میں رہ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گی۔ واضح رہیکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے ہوئی ہے، فیملی نے شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیے ہیں اور یہ شادی دو ہفتوں کے بعد لندن میں ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں دلہے کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر)صفدر شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق لندن آنے کیلئے مریم اورکیپٹن(ر)صفد حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔

Recent Posts

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

4 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

11 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

15 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

19 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

23 mins ago

گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گینگ آف…

26 mins ago