اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور یہاں تک کہ تبادلے اور تعیناتیاں بھی فروخت ہوتی رہیں۔ہفتہ کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی یادداشت کی کمی کا شکار ہیں اور انہیں چند یاد دہانیوں کی ضرورت ہے۔
ایک،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔یہاں تک کہ بڑی دھوکہ دہی کے علاوہ ٹرانسفر/ پوسٹنگ بھی فروخت پر تھی۔دوسرا، جس طرح معیشت کو خراب کیا اس کی قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔ تیسرا یہ کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار،مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔چوتھا، اس نے اقتدار کی ہوس میں ذہنی توازن کھو دیا ہے، جس کا ثبوت اس کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق کو گھمبیر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔932
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…