ملک میں جان بچانے والی 60 ضروری ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے 60 ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے، ادویات کی قلت پرفوری قابو پایا جائے، ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز جلد تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں ضروری ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے ڈریپ کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ڈریپ کی کمیٹی آن لائف سیونگ ڈرگز نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈریپ کی کمیٹی نے وفاقی اور صوبائی حکام سے ادویات کی قلت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ کمیٹی نے حکام کو خط لکھا کہ پاکستان میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور رپورٹ دیں۔
نیوز ایجنسی کے مطابق حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ملک میں 60 ضروری ادویات دستیاب نہیں، پاکستان میں اس وقت نفسیاتی، دماغی، دل اور دیگر بیماریوں کی اہم ادویات میسر نہیں ہیں، تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ ریگولیٹری حکام تحقیقات کریں اور آج ہی رپورٹ دیں۔

دوسری جانب فارما انڈسٹری کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے کے سبب کمپنیوں نے یہ ادویات بنانا بند کر دی ہیں، اگر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو ملک میں مزید ادویات کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔فارما انڈسٹری نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرے۔ چیئرمین فارما انڈسٹری کا کہنا ہے کہ کورونا سے عالمی سطح پر مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، کورونا کے باعث عالمی سطح پر ادویات کا خام مال مہنگا ہوا ہے۔
ملک میں 9 ماہ میں ڈالر کی قیمت 65 روپے بڑھی ہے، فیول، فریٹ چارجز، روپے کی بے قدری سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھی ہے۔ حکومت ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرے کیونکہ فارما انڈسٹری کیلئے مزید ادویات بنانا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 ارب سیلز ٹیکس کے ریفنڈ، ایک فیصد انوائس ٹیکس خاتمے کا وعدہ تھا، فارما انڈسٹری کے اربوں کے کلیمز ریفنڈ نہیں کئے گئے، کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ فارما انڈسٹری کو شدید متاثر کررہا ہے۔
منصور دلاور نے کہا کہ فارماانڈسٹری ادویات کی قیمتیں ازخودنہیں بڑھا سکتی، حکومت ادویات قیمتیں بڑھانے کی اجازت دے، ریفنڈ نہ ملنے سے فارما انڈسٹری کے اربوں روپے رکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ بروقت پروڈکشن نہ ہونے پر مارکیٹ میں 60 اہم ادویات کی قلت ہے، بخار، مرگی، خون پتلا کرنیوالی عام امراض کی ادویات ناپید ہیں۔

Recent Posts

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

2 hours ago

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد…

3 hours ago