چوروں کو قومی اثاثے فروخت کرنیکی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں۔
انہونے کہاکہ شریف خاندان کے ساتھ زرداری کی کرپشن پر بھی کتابیں لکھی جا چکی ہیں، یہ لوگ 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور موجودہ معاشی بدحالی کے ذمے دار ہیں۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سوال اٹھایا ہے کہ قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہی قومی اثاثوں کی فروخت پر طریقہ کار اور قانونی جانچ پڑتال کیسے نظر انداز ہوسکتی ہی سابق وزیراعظم نے لکھا کہ قوم ان پر اپنے قومی اثاثے سپرد کرنے پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی۔ چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Recent Posts

معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی / کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

2 mins ago

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…

4 mins ago

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago