عمران خان کو امریکی نہیں گجراتی خط پر مات ہوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات سند ھ شرجیل میمن کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنزیہ وار، شرجیل میمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو امریکی نہیں گجراتی خط پر شکست ہوئی ۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلٰی منتخب ہونے پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے۔
عمران خان اور اس کے لوٹوں نے پروپیگنڈا کیا،الزام لگایا گیا کہ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت آصف زرداری کررہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے۔ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے پر عمران خان معافی مانگیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سارا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہوا،عمران خان اور اس کے حواری پیسوں پر بکنے والے ہیں،جبکہ اسد عمر نے 4 اپریل کو ممبران پنجاب اسمبلی کو خط لکھا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نہیں گجراتی خط پر عمران خان کو ناکامی ملی ہے،اب پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کا حق ہے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے،جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا رہا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا،جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت حاصل کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز تاخیر سے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا ۔ ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

Recent Posts

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

2 hours ago

ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز

لاہور(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پاور شیئرنگ فارمولا پر عمل درآمد…

3 hours ago