اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے اپنے روابط اور حقیقی آزادی کی میری پکار پر ان کے جواب کے بعد میں کامل یقین سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ عوام پہلے ہی بہت کچھ سہہ چکے ہیں چنانچہ اب ان مافیاز کو لوٹ مار کاسلسلہ برقرار رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔ٹوئٹ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ سری لنکاکی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر اٴْمڈ آئیں گے۔
نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…
نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…
کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…