سیاسی مخالفین کی چال کامیاب، اتحادی حکومت کو شدید دھچکالگ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے سیاسی دعویداروں کی بڑھتی ہوئی محاذ آرائی، الزامات مطالبات اور دھمکیوں نے معاشی بحران میں گھرے ہوئے ملک کو مزید پیچیدگیوں اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور صورتحال اس امر

کی غمازی کر رہی ہے کہ اگر یہ معاملہ آنے والے ہفتے کے دوران بھی حل نہ ہوا تو حالات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق سیاسی حالات کی بے یقینی نے ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے حکومت مخالفین حکومت کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں اور اس ساری صورتحال کے منفی اثرات براہ راست پاکستان کی معیشت اور ترقی پر پڑ رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں اور سطحوں پر تعاون کرنے والے ممالک اور مالیاتی ادارے ان کڑے حالات میں خاموشی سے اس صورتحال سے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو مطلع کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے ملک میں عدم استحکام کے باعث نئی حکومت میں ابھی تک کوئی غیر ملکی سربراہ تو دور کی بات اہم بین الاقوامی شخصیت بھی پاکستان کے دورے پر نہیں آئی۔وفاقی دارالحکومت میں ’’سفارتی سرگرمیاں مفقود‘‘ ہوچکی ہیں، اہم ممالک کے ہائی کمشنرز اور سفارتکار دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے حوالے سے ’’گرین سگنل‘‘ کے انتظار میں ہیں، خارجی سطح پر بھی فوری اور اہم فیصلوں میں تاخیرکی پیچیدگیاں آنے والے دنوں مشکلات کی شکل میں سامنے آئیں گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

26 mins ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

53 mins ago

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور…

1 hour ago

فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں…

1 hour ago

راولپنڈی میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل راولپنڈی میں موبائل سروس…

2 hours ago