ایلون مسک کیخلاف مقدمے پر ٹوئٹر کو 270 ملین ڈالرز کا نقصان

امریکا(قدرت روزنامہ) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد ٹوئٹر کو 270 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی زیرِ التواء ٹوئٹر ڈیل اور اشتہارات سے آمدنی میں کمی کے باعث کمپنی کو دوسرے سہ ماہی میں 270 ملین ڈالرز کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کمپنی کی فروخت 1.18 بلین ڈالرز تھی جس میں پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ2021ء کے مقابلے میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت سے موازنہ کرتے ہوئے 35 فیصد نقصان ہونے کی نشان دہی کی گئی ہے۔
اس نقصان کے باوجود بھی کمپنی نے اس سال 66 ملین ڈالرز کا منافع کمایا ہے۔فروخت میں کمی کے باوجود ماہرین نے بھی یہی پیش گوئی کی ہے کہ کمپنی 1.32 بلین ڈالرز کا منافع کما لے گی۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ مسک نے پہلے تو کھلے عام سودا کرنے کا تماشہ کیا اور پھر کمپنی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ٹوئٹر کی جانب سے عدالت سے اس مقدمے پر قانونی کارروائی کو تیز کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ٹوئٹر کے مقدمے پر ایلون مسک نے عدالت میں تحریر جواب جمع کروا دیا ہے، اس جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ انضمام کے مقدمے پر 2 ماہ میں عدالتی کارروائی کرنے کے لیے دائر کی گئی ٹوئٹر کی ’غیر منصفانہ درخواست‘ کو مسترد کیا جائے۔تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2 ماہ تک ٹوئٹر کا ڈیل کے معاملے کو لٹکانے کے بعد اچانک عدالت میں مقدمہ کرنا اور پھر اس پر عدالتی کارروائی کو تیز کرنے کی درخواست کرنا ٹوئٹر کی جانب سے اسپام اکاؤنٹس کے بارے میں حقیقت کو چھپانے کے لیے اپنایا گیا نیا حربہ ہے۔
مسک کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا حل تلاش کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوگا لہٰذا اس کیس کی سماعت اگلے سال فروری میں مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ ایلون مسک کے بینکوں سے لیے گئے قرض کی مالی اعانت کے حصول کا پیکیج اپریل 2023ء میں ختم ہو رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اس کیس پر ٹرائل فروری میں شروع ہوا اور اپریل تک ختم نہ ہوا تو یہ معاہدہ ختم ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

15 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

30 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

48 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

51 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

58 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

60 mins ago