کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے؛ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے، اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے، عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لیے کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا حکومت چلانے کے لیے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی، دھونس، دھمکی، گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے، نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور یہی رہے گا ، فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے، منہ پہ خون لگنے کی بات کر کے اب پاؤں نہ پکڑیں، عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہو گیا ہے، عمران دھونس، دھمکی کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے، وزیر اعلیٰ ٰپنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے۔
قبل ازیں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئین میں ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی گنجائش نہیں ہے ، معاملے پرفل کورٹ بنچ بنایا جائے، سیاسی معاملات عدالتوں میں جانے سے لامتناہی کیسز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، ہمارا تحفظ ہے کہ ایک ہی طرح کا عدالتی بینچ نہایت اہم کیسز کے فیصلے کر رہا ہے، کچھ جج صاحبان کے کمنٹس پر بھی ہمارے تحفظات ہیں، اس سے ان کی نیوٹریلٹی متاثر ہوتی ہے ، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ فل کورٹ ہو اور اس معاملے پر تعطل دور کرنے کے لیے آگے کا فیصلہ دیا جائے، پارلیمان اور سیاستدانوں کا باقی اداروں سے کم احترام نہیں ہے، پارلیمان ماں ہے اور سیاست سے چیزیں جنم لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر ووٹ کاسٹ کیا اور کہا گیا عمران خان اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ، 20 کروڑ ، 40 کروڑ پیسہ چلا ، اگر ق لیگ آپ کے ساتھ اتحاد کرے تو اچھا اور ہمارے ساتھ کرے تو غلط۔؟ جب کہ مسلم لیگ ق مرکز میں پہلے ہی اتحادی ہے اور تمام جماعتوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے ساتھ رہ کر ووٹ دیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

27 mins ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور…

54 mins ago

بطور سیاسی کارکن کہوں گا کہ ”ایکس“ کھلنا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

نیویارک (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بطور…

1 hour ago

فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ بھارت میں گرفتار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں…

2 hours ago

راولپنڈی میں کل موبائل فون سروس بند رہے گی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث کل راولپنڈی میں موبائل سروس…

2 hours ago