معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کیلئے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے . سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا کہ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شائد کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے، سیاسی عدم استحکام کے باعچ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے .


انہوں نے کہا کہ خام مال خریدنے کیلئے بھی حکومت کے پاس ڈالر نہیں، ریاست مضبوط ہوگی تو سیاست بھی چلے گی .

. .

متعلقہ خبریں