اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ “100 گنڈے اور 100 چھتر” اب عمران صاحب کا مقدر ہے، اداروں کو گالی اور دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے، عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ چار سال حکومت چلانے کے لیے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی، دھونس دھمکی گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے، منہ پر خون لگنے کی بات کرکے اب پاؤں نہ پکڑیں، عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن اور اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہوچکا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دے، عمران صاحب دھونس، دھمکی، انتشار، فساد اور غنڈہ گردی کے ذریعے فارن فنڈنگ کیس میں این آر او چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق مقدمے کی سماعت فل کورٹ کرے، فل کورٹ سپریم کورٹ بار کی نظرِ ثانی درخواست، موجودہ درخواست اور دیگر متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرے، اہم قومی، سیاسی اور آئینی معاملات پر انصاف ہونا ہی نہیں چاہیے، ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پیدا کردہ عدم استحکام سے قومی معیشت پھر دیوالیہ پن کے خطرات سے دوچار ہو چکی ہے، عمران خان کی معاشی تباہی کی قیمت عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی صورت ادا کر رہے ہیں، عمران صاحب احتساب سے بچنا، اپنی کرپشن چھپانا اور چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اب یہ جنگ متکبر آئین شکن عمران صاحب کی فسطائیت کے خلاف ہے، پاکستان کے عوام اور اداروں کو عمران خان کی خواہشات کا غلام نہیں بننے دیں گے، جمہوری اور آئینی نظام کو دیوالیہ نہیں کرنے دیں گے، عمرانی سوچ اور رویہ پاکستان کے ریاستی نظام کے لیے دیمک بن چکا ہے، آئین، جمہوریت اور عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago