دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر وائرل ہو گئی . سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر سے متعلق مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ تصویر دعا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی جس کے بعد دعا زہرا کو موٹر وے کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا .

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں .

. .

متعلقہ خبریں