ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے بعض علاقوں میں آئندہ ماہ درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے .
میڈیارپورٹس کے مطابق قومی مرکز موسمیات نے بتایا کہ اگست میں مدینہ منورہ میں پارہ 50 ڈگری سے بھی بڑھ سکتا ہے .
ادارے کے ترجمان نے کہا کہ رواں مہینے کئی سعودی شہروں میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت رہا . انہوں نے مزید کہا کہ اس سال موسمِ گرما اپنے متوقع وقت سے پہلے شروع ہوا اور پارہ بھی 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے .
. .