دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر شرمندگی، شیریں مزاری پھٹ پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بزدل بھگوڑے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا سپریم کورٹ سے فرار ہوگئے ہیں .

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر آج مجھے نہایت شرمندگی ہے، دوست مزاری ایک اور وجہ ہے جس کے باعث تْمن داری نظام کاخاتمہ ہوناچاہیے،زندگی میں اس شخص نے کوئی نیک کام نہیں کیا اور محض استحقاق پر ہی زندگی گزارتا آیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نکما، نالائق اور نااہل ایسا ہے کہ سپریم کورٹ کا سادہ سا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصرہے،اب اس نے عدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے باعث اسکی انتخابی مہم چلانے پر میں شرمندہ ہوں، اگرمقصد پر یقین اور اپنے فیصلوں کو اپنانے کی ہمت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو،تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نے صفِ اوّل میں لڑائی لڑی،ہم تو تمہاری طرح محافظین کے نرغے میں ہونے کے باوجود اپنی کرسی میں دْبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے .

. .

متعلقہ خبریں