اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا دعویٰ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہا کراچی میں بارش کے بعد اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے متعلق لکھا کہ کراچی میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک صورتحال قابو میں ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں مرتضی وہاب لکھتے ہیں کہ اہم سڑکیں اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے صاف ہیں۔نہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر جمع پانی کو صاف کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے اب تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلبرگ، لیاقت آباد، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لانڈھی، کورنگیِ نصیر آباد، یونیورسٹی روڈ، ملیر، پی آئی بیاور ناظم آباد میں بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں چند گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ بھر سمیت کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی اندیشہ ہے جس کے سبب محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، ایسے موسم میں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ درختوں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

14 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

18 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

30 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

36 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

47 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

52 mins ago