حکومت کا پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) “حکومت کا پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ۔فیصلہ بھارت میں کورونا وائرس کا سب ویرینٹ امیکرون کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ،ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلہ بھارت میں کورونا وائرس کا سب ویرینٹ امیکرون کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر صحت نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔مراسلہ میں ملک کے تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ہوائی اڈوں، زمینی راستوں، واہگہ بارڈر اور کرتار پور پر سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ پہلے ہی بھارت سے پاکستان کی براہ راست پروازیں بند ہیں، بھارت سے دیگر ممالک یا کنکٹنگ پروازوں کے مسافروں کی سخت انسپیکشن کی جائے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 74 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 532 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 179 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago