کراچی (قدرت روزنامہ)اداکارہ حرا مانی کے شوہر اور اداکار مانی نے ملک سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی . سوشل میڈیا پر مانی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے دیکھا گیا .
مہنگائی نے
صرف غریب یا متوسط طبقے کی ہی کمر نہیں توڑ رکھی ہے بلکہ اس کے اثرات سے اپر مڈل کلاس اور امیر افراد پر بھی پڑ رہے ہیں اور اس حوالے سے اداکار مانی کی ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے . انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ٹیلی وژن اداکار مانی کو اپنی جیب سے پرس نکال کر دیکھا جا سکتا ہے جو بالکل خالی ہوتا ہے . مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے مانی نے کہا کہ والٹ بالکل خالی ہے واپس جانا پڑے گا جس پر ان کی اہلیہ حرا مانی کی آواز سنائی دیتی ہے کہ عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے . مانی اپنی اہلیہ حرا کی جانب دیکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ملک کی کرنسی بہت نیچے گر گئی ہے جس کے بعد ہاتھ جوڑتے ہوئے مانی نے کہا خدا کا واسطہ ہے اب یہ ملک عمران خان کو دیدیو تو وہ ڈالر 100 کا کر دیں گے . اس موقع حرا مانی کی مسلسل ہنسنے کی آوازیں بھی آتی رہیں . جس سے لگتا ہے یہ ویڈیو حرا مانی نے ہی ریکارڈ کی ہے . ویڈیو پر صارفین کا تانتا بندھ گیا کچھ نے مانی کی بات سے مکمل اتفاق کیا اور عمران خان کو وقت کی ضرورت قرار دیا . کچھ صارفین نے مانی کی رائے کی مخالفت کرتے ہوئے یاد کرایا کہ ڈالر 100 سے اوپر عمران خان کے دور میں ہی گیا تھا لہذا ان سے امیدیں لگانا کیسے درست ہوگا . یہ جوڑی ایک زمانے میں عمران خان کی مداح رہی ہے اور الیکشن میں بھرپور سپورٹ کرتی ہے تاہم بعد میں ان کی ہمدردیاں پاک سرزمین پارٹی اور مصطفی کمال کے ساتھ ہوگئی تھیں .
. .