وفاقی حکومت کا ‏وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس فل کورٹ کے سامنے رکھنےکا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) “وفاقی حکومت کا ‏وزیراعلیٰ پنجاب الیکشن کیس فل کورٹ کے سامنے رکھنےکا مطالبہ۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ2015 میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پارٹی ہیڈ کو ہی اختیار حاصل ہے\ ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ الیکشن کیس فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے، 2015 میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ نے قرار دیا کہ پارٹی ہیڈ کو ہی اختیار حاصل ہے، ایک ہی معاملے میں دو تشریحات نہیں کی جا سکتیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں تین دو کے فیصلے کی وجہ سے یہ ابہام رہےگا، فل کورٹ اس معاملےکو دیکھ لےگا تو یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدمےکی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے فل کورٹ بنایا جانا چاہیے، معاشرےکا ہر طبقہ فل کورٹ بینچ بٹھانے کا مطالبہ کر رہاہے،سپریم کورٹ بار کے 5 سابق صدور نے بھی فل کورٹ کامطالبہ دہرایا ہے، سول سوسائٹی بھی یہی کہتی ہے کہ اہم مقدمات کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صدر مملکت سےکہہ کر سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجا، ریفرنس میں ارکان کو ڈی سیٹ کرنےکا کہا گیا، یہ کیس زیرسماعت تھا،کوشش کی گئی اس پرحکم امتناعی لیا جائے، اسی دوران پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخابات ہوگئے، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بنے اور مخالفین نے حصہ نہ لیا۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago