“عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)”عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب شعر ٹوئٹ کیا جو اس طرح تھا، معلوم نہ تھا، اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کےلیے ۔۔۔زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے۔اصل میں یہ نہ تو مرزا غالب کا شعر ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ یہ بالی وڈ میں بنائی گئی فلم ‘مرزا غالب’ میں غالب کا مکالمہ ہے، فلم میں غالب کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور اپنے وجود کے مقصد سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں، مرزا غالب کے یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے، مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے۔اس سے قبل ہفتے کے روز اپنے ایک اور بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے، زرداری و شریف مافیا نے 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟ اب ان مافیاز کو لوٹ مار کاسلسلہ برقرار رکھنےکی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago