عوام میں تاثر عام ہے لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عوام میں تاثر عام ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ عوام میں تاثر عام ہے کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں سے لاڈلے کو سہولت دیجارہی ہے۔ ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ لاڈلے کو عدالت نے آئین شکن اور امریکی سازشی بیانیہ میں جھوٹا ثابت کیا۔
ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ آئین شکن اور جھوٹے کو سہولت نہیں بلکہ سزا ہونی چاہیے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ وہ لاڈلا ہے جس نے ملک کو تین ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کی بات کی۔ ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاکہ فوج تباہ ایٹمی ہتھیار غیر محفوظ ہونے کی جسارت کی۔
انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے سیاسی قیادت عدالت اسٹیبلشمنٹ اور چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ شخص آئین شکن جھوٹ بدتمیزی بدزبانی گالم گلوچ کا سر تاپا مجسمہ ہے۔ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اس قسم کی بدنما بدبودار مجسمے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئے لیکن بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہورہی ہے مگر پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتیں سہولت کاروں سمیت لاڈلے کا راستہ ہر محاذ پر روکیں گے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ سہولت کار کرداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ عمران کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ ۔
انہوںنے کہاکہ سیاسی قیادت کا فیصلہ اٹل ہے کہ ہم آئین ،،قانون ،،جمہوریت ،،پارلیمنٹ اور پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں کھڑے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ لاڈلے کو سہولت کاری دینے سے اداروں پر اعتماد ختم ہوجاتا ہے اور سوالات بھی اٹھتے ہیں جس سیادارے کمزور ہونے کے ساتھ ریاست بھی کمزور ہوجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے آپ کو متنازع ہونے سے محفوظ رکھیں،غیر متنازع فیصلوں سے اداروں کو پذیرائی ملتی ہے اور قبول کئے جاتے ہیں۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago