ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس؛ حکومتی اتحاد کا فل کورٹ سماعت کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں حکومتی اتحاد نے فل کورٹ سماعت کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا ، جس کا اعلان حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کل صبح مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے جہاں سے حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم قائدین اکٹھے وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ، پی پی پی ، جے یو آئی (ف) قیادت سپریم کورٹ جائے گی اور اس معاملے پر دائر کی جانے والی پٹیشن میں فل کورٹ بنانے اور سپریم کورٹ بار سمیت متعلقہ درخواستوں کی ساتھ سماعت کی استدعا کی جائے گی ، حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیوایم ، اے این پی، بی این پی اور بی اے پی سمیت دیگر اتحادی بھی درخواست گزار بنیں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے 5 سابق صدور نے چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے مشترکہ مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست فل کورٹ سنے ، سابق صد ر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی،محمد یاسین آزاد ،فضل حق عباسی،کامران مرتضیٰ اور سید قلب حسن کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور آرٹیکل 63 اے کی تشریح کی نظر ثانی درخواست فل کورٹ سنے، نظر ثانی کی درخواست کو فل کورٹ میں بھجوایا جائے اور اہم ترین آئینی مقدمات کا تمام فریقین کو سن کر یکجا فیصلہ کیا جائے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago