عوامی مداخلت پر رجیم چینج آپریشن ناکام‘ باپ بیٹا فوری مستعفی ہوں؛ حماد اظہر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ باپ اور بیٹے کے پاس نہ مرکز میں اکثریت ہے اور نہ ہی صوبے میں اکثریت ہے ، 3 ماہ پہلے کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں سنبھلیں گے، باپ بیٹا فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا لیکن 85 سیٹوں والے کو سازش کے ذریعے وزیرِ اعظم بنایا گیا ، ملک میں نافذ کیا گیا بیرونی رجیم چینج آپریشن اپنی موت مرتا نظر آئے گا ، پنجاب میں جسے 3 ماہ سے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہوا ہے اس کے پاس اکثریت نہیں، الیکشن کمیشن خاموش رہا اور ہم نے ظلم برداشت کیے، عوامی مداخلت پر یہ رجیم چینج آپریشن ناکام ہوا، جن لوگوں نے شب خون مارنا تھا، چور دروازے سے مسلط ہونا تھا وہ مایوس ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو ہوا سب عوام نے دیکھا، اس کے بعد ضمیر کے سوداگر ووٹ خریدنے کئی روز پنجاب میں قیام پذیر رہے، آپ کا خیال ہے کہ زرداری کا پیسہ لوگوں کو خرید لے گا؟ یہ سمجھتے ہیں رانا ثناء اللّٰہ کو دکھا کر لوگوں کو ڈرا لیں گے، سنا ہے ڈپٹی اسپیکر ملک سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں، جب نظام تبدیل ہو گا تو ظلم و زیادتی کرنے والے فرار ہونے کی کوشش کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام وکلاء متفق ہیں کہ پارلیمانی پارٹی ہی فیصلہ کرتی ہے لیکن ان کی طرف سے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف ایسا ٹرینڈ چلایا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، یہ لوگ پہلے اداروں پر حملہ کرتے ہیں پھر مراعات حاصل کرتے ہیں، موجودہ حکومت پر مقامی اور عالمی منڈیوں کو بھی اعتماد نہیں، 3 ماہ پہلے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اقتدار سے الگ ہو جائیں، آج بھی الگ ہوجائیں تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے، لیکن ان کا اقتدار میں رہنا پاکستان اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

3 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

3 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

3 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

4 hours ago