اداروں کی مداخلت سے ریاست کمزور ہوتی ہے، فضل الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اداروں کی مداخلت سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، اس معاملے کو فوری عدالت لے جانا باعثِ تشویش ہے۔صدر پی ڈی ایم نے کہا: ’اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین کو ہدایات جاری کی ہیں، دستور سازی اور دستور کی بقا کے لیے جدوجہد ہمیں ورثے میں ملی ہے، انصاف کے تقاضوں کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں عام آدمی بھی تعجب میں ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کا قائد پارلیمانی پارٹی کا بھی سربراہ ہوتا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بننچ کی تشکیل کی استدعا کرتے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے فل کورٹ بینچ کی تشکیل ضروری ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز شامل ہیں۔ ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر بھی حلف اٹھانے والے وزرا میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago