پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی کابینہ نے حلف اٹھالیا . گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا .

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے،گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا . صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی . حلف اٹھانے والوں میں رانا محمد اقبال، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، مہراعجاز شامل ہیں .
ملک ندیم کامران، رانا مشہود، حسن مرتضٰی، علی حیدر گیلانی ، خلیل طاہر سندھو، ثانیہ عاشق، عظمٰی بخاری اور اسد کھوکھر بھی حلف اٹھانے والے وزرا میں شامل ہیں . ان کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، جہانگیرخانزادہ، بلال اصغروڑائچ اور فدا حسین وٹو نے بھی حلف اٹھایا ہے . یاد رہے کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں ڈیڑھ ماہ کے دوران دوسری بار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے .
تاہم ان کے مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا جس پر گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں پیر تک ٹرسٹی وزیراعلیٰ رہنے کا حکم نامہ جاری کیا .

. .

متعلقہ خبریں