مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے، مقبول باقر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے، آرٹیکل 63 اے سے متعلق معاملات پر فل کورٹ بننا چاہیے، جسٹس (ر) مقبول باقر ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس (ریٹائر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس کا نام نہیں ہے، آرٹیکل 63 اے سے متعلق معاملات پر فل کورٹ بننا چاہیے، یہ حساس آئینی معاملات ہیں، فل کورٹ اس کا بہترین حل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کو ری رائٹ کرنے کی تباہ کاری شروع ہو چکی ہے، مخصوص ججوں کا ہر معاملے پر بینچ عدلیہ کیلئے تباہ کن ہے، مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کیلئے نقصان دہ ہے۔
جسٹس (ر)مقبول باقر کا کہنا تھاکہ سمجھ نہیں آتی فل کورٹ بننے سے کسی کو کیا نقصان ہو جائے گا؟ اہم حساس آئینی معاملہ فل کورٹ سنے تو ایک متوازن عدالتی حکم سامنے آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ آئین کے آرٹیکل 63 اے پر نظر ثانی اور متعلقہ مقدمات فل کورٹ یکجا کر کے سنے، پاکستان ایک حساس اور خطرناک موڑ پر کھڑا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
حکومت اور اتحادی جماعتوں نے کل فل کورٹ تشکیل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فل کورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب، سپریم کورٹ بار کی نظر ثانی درخواست اور متعلقہ درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago