فل کورٹ چاہیے، 3 یا 5 ججزکا پینل انصاف کے حوالے سے قابل قبول نہيں ہوسکےگا، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فل کورٹ چاہیے، 3 یا 5 ججزکا پینل انصاف کے حوالے سے قابل قبول نہيں ہوسکےگا، فضل الرحمان کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کے خط پر مونس الٰہی نے خود اعلان کیا کہ وہ ہار چکے ہیں ، مونس الٰہی تو فوری طورپر خط کے معنی سمجھ گئے، لیکن حیرت کے عدالت عظمٰی کہتی ہے کہ معاملہ سمجھ نہیں آرہا، مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ کیس فل کورٹ میں سناجائے، یہ کیس فی الحال تین رکنی بینچ سن رہا ہے، ہمیں 3 یا 5 ججوں کے پینل کا فیصلہ شاید انصاف کے حوالے سے قابل قبول نہیں ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، معاملہ فوری عدالت لےجانا باعث تشویش ہے، اتحادی جماعتوں نےآئینی و قانونی ماہرین کو ہدایات جاری کی ہیں، عدالت جو کچھ کر رہی ہے یا دباؤ کےتحت کر رہی ہے یا پھر ان کی کوئی دلچسپی ہے، اپنے آئینی و قانونی ماہرین کو درخواست دینے کے لیے ہدایات دے دی ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو فیصلے لیےگئےکہیں بھی سوال نہیں اٹھایا گیا، پارٹی لیڈر ہی آخری و فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، آج نئی بحث چھیڑدی گئی کہ پارٹی کا فیصلہ یا پارلیمانی پارٹی لیڈر کا فیصلہ؟ یہ بھی ہوتا ہےکہ پارٹی سربراہ باہر ہوتا ہے پارلیمانی لیڈرپارلیمنٹ میں ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں میں ایسے لوگ ہیں جو کسی ایک پارٹی سے منسلک ہیں، ان معاملات میں اداروں کو مت گھسیٹا جائے، عمران خان کی پوری سیاسی زندگی ایک جھوٹے بیانیے پرکھڑی ہے، عمران خان کا کوئی مستقل بیانیہ ہے نہ نظریہ، اس کی ڈفلی پر کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں ناچتے ہیں، اس محاذ پر پوری ایک جنگ لڑنےکے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago