صوبائی حکومت نےعام تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید بارشوں کے باعث حکومت سندھ نے صوبے کے دو ڈویژنوں میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ میں برسراقتدار صوبائی حکومت نے کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل ہو گی .

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نہ صرف آج شدید بارشیں ہوئی ہیں بلکہ کل بھی بارشوں کی پیشنگوئی ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے عام تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں