لاہور(قدرت روزنامہ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب کابینہ کے حلف پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا اور ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، وزراء یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہئے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…
سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…
پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…
کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…
راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…