ایک غلط فیصلہ مقدمے کا اڑا کر رکھ دیتا ہے، ترازو ٹھیک کر لیں تو پاکستان ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولونا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی۔
جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی۔عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتا ہے۔میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی وہ داستانوں سے بھری پڑی ہے۔گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں۔
اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔ مجھے کہا گیا کہ پاناما کیس آخری مراحل میں پریس کانفرنس نہ کریں۔

عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں۔اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے۔فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ،۔ فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے۔ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔فیصلہ ٹھیک کیا جائے تو تنقید بھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا ۔قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی رجسٹرار نے کہا پٹیشن کہا ہے تو پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو ابھی تیار نہیں کی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہے اسے کام نییں کرنے دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔کبھی آپ لوگوں نے سنا کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا ہو۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago