آئین میں ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی گنجائش نہیں‘ معاملے پرفل کورٹ بنچ بنایا جائے؛ قمر زمان کائرہ

لالہ موسیٰ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئین میں ٹرسٹی وزیراعلیٰ کی گنجائش نہیں ہے ، معاملے پرفل کورٹ بنچ بنایا جائے، سیاسی معاملات عدالتوں میں جانے سے لامتناہی کیسز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا تحفظ ہے کہ ایک ہی طرح کا عدالتی بینچ نہایت اہم کیسز کے فیصلے کر رہا ہے، کچھ جج صاحبان کے کمنٹس پر بھی ہمارے تحفظات ہیں، اس سے ان کی نیوٹریلٹی متاثر ہوتی ہے ، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ فل کورٹ ہو اور اس معاملے پر تعطل دور کرنے کے لیے آگے کا فیصلہ دیا جائے، پارلیمان اور سیاستدانوں کا باقی اداروں سے کم احترام نہیں ہے، پارلیمان ماں ہے اور سیاست سے چیزیں جنم لیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر ووٹ کاسٹ کیا اور کہا گیا عمران خان اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ، 20 کروڑ ، 40 کروڑ پیسہ چلا ، اگر ق لیگ آپ کے ساتھ اتحاد کرے تو اچھا اور ہمارے ساتھ کرے تو غلط۔؟ جب کہ مسلم لیگ ق مرکز میں پہلے ہی اتحادی ہے اور تمام جماعتوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے ساتھ رہ کر ووٹ دیا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے اپنی جماعت کو عمران خان سے اتحاد کرنے سے منع کر دیا تھا اور پرویز الہٰی نے پچھلے الیکشن میں انتہائی غیر قانونی اور غیر آئینی کام کیا ، پرویز الہٰی تھے جنہوں نے ہم سے اتحاد کر کے وزیر اعلیٰ کا امیدوار بننے پر آمادگی ظاہر کی اور ہم سے ڈیل کرنے کے بعد صبح تحریک انصاف کے ساتھ شامل ہو گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی بتائے ان کا مینڈیٹ کیسے چوری ہوئے؟ مینڈیٹ پارلیمانی پارٹی کا نہیں پارٹی سربراہ کا ہوتا ہے اور تکنیکی بنیاد پر ق لیگ کے ووٹ مسترد ہوئے پرویز الہٰی کو شکست ہوئی، عمران خان کو کچھ تو شرم و احساس کرنا چاہیے، سیاسی معاملات عدالتوں میں جانے سے لامتناہی کیسز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، بہر حال عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago