پریشانی کی ضرورت نہیں‘ یہ ڈوبتے ہوئے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں؛ اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ، یہ ڈوبتے ہوئے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں . تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے قوم عمران خان کی لیڈرشپ میں اپنی آزادی کے لئے کھڑی ہوئی، اس نے بند کمروں کی سازشوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے اور اب راج کرے گی خلقِ خدا!
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا ، پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس آج عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور سپریم کورٹ کے معاملہ پر سماعت کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے .


بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر غور ہوگا ، پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کرے گی ، اس کے علاوہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی .
گزشتہ روز سینئر صحافی انصار عباسی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں عام انتخابات واضح ہونے لگے ہیں، جیسے ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز پر لا چکی ہے، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ نے نرم مداخلت کا فیصلہ ملکی معیشت کی تباہ ہوتی صورتحال کے باعث کیا، اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کے ساتھ ’نرم مداخلت‘ کرے گی اور سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز لائے گی .

. .

متعلقہ خبریں