پریشانی کی ضرورت نہیں‘ یہ ڈوبتے ہوئے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں؛ اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ، یہ ڈوبتے ہوئے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے قوم عمران خان کی لیڈرشپ میں اپنی آزادی کے لئے کھڑی ہوئی، اس نے بند کمروں کی سازشوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا ہے اور اب راج کرے گی خلقِ خدا!
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا ، پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس آج عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور سپریم کورٹ کے معاملہ پر سماعت کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر غور ہوگا ، پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کرے گی ، اس کے علاوہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔
گزشتہ روز سینئر صحافی انصار عباسی نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں عام انتخابات واضح ہونے لگے ہیں، جیسے ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے لیے اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز پر لا چکی ہے، اسی طرح اسٹیبلشمنٹ نے نرم مداخلت کا فیصلہ ملکی معیشت کی تباہ ہوتی صورتحال کے باعث کیا، اسٹیبلشمنٹ غیر جانبداری کے ساتھ ’نرم مداخلت‘ کرے گی اور سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز لائے گی۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago