کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔امریکی ڈالر 1 روپے 67 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں اوریہ ذخائر غیر ملکی زر مبادلہ 9.3 ارب ڈالر کے ذخائر کے علاوہ ہیں، ابھی وہ حالات نہیں کہ ہم سونے کے ذخائر کو کیش کرا لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہیں، یہ ذخائر بہت اچھے نہیں، انہیں3 ماہ کی درآمدت کے برابر ہونا چاہیے، مگر یہ اتنے برے بھی نہیں کہ ہم پریشان ہوں۔رواں سال ہمیں جتنے ڈالرز کی ضرورت ہے وہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے۔ڈپٹی گورنر کے مطابق دسمبر سے تاحال روپے کی قدر میں 18 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 12 فی صد کمی عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہوئی ہے، ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔عنایت حسین نے کہا گیس اور آئل کی ایل سیز کنفرم نہ ہونے کی شکایت آئیں تھی مگراب وہ ختم ہو چکی ہیں، نیز آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹرنیشنل بینکوں کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی۔

Recent Posts

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر سے نمٹنے کیلئے…

4 mins ago

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے…

7 mins ago

تیاریاں مکمل، پی آئی اے کی نیلامی آج ہوگی

بولی میں شرکت کے لیے بلو ورلڈ سٹی کنسورشیم کے سوا کسی اور گروپ نے…

10 mins ago

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ…

16 mins ago

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے…

19 mins ago

مخالفین اعتراف کررہے ہیں ن لیگ کی ہوا چل پڑی، وزیراعلی پنجاب

پنجاب میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، مریم نواز کالا شاہ کاکو(قدرت روزنامہ)…

22 mins ago