عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کر کے سازش کو ناکام بنا دیا‘حماد اظہر

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کر کے سازش کو ناکام بنا دیا،چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کو عوام نے اٹھا کر باہر پھینکا ہے،پی ڈی ایم نے پہلے ملک کی خودداری بیچی، پھر معیشت تباہ کی،سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ٹرینڈ چلایا گیا،عمران خان نے 3 ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں چلیں گے۔
یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ عوام کو دبانے کے لیے ظلم اور بربریت پر اتر آئے، اب مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ باپ اور بیٹے کے پاس نہ مرکز میں اکثریت ہے اور نہ ہی صوبے میں اکثریت ہے ، 3 ماہ پہلے کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں سنبھلیں گے، باپ بیٹا فوری طور پر استعفی دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام نے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا لیکن 85 سیٹوں والے کو سازش کے ذریعے وزیر اعظم بنایا گیا ، ملک میں نافذ کیا گیا بیرونی رجیم چینج آپریشن اپنی موت مرتا نظر آئے گا ، پنجاب میں جسے 3 ماہ سے وزیرِ اعلی بنایا ہوا ہے اس کے پاس اکثریت نہیں، الیکشن کمیشن خاموش رہا اور ہم نے ظلم برداشت کیے، عوامی مداخلت پر یہ رجیم چینج آپریشن ناکام ہوا، جن لوگوں نے شب خون مارنا تھا، چور دروازے سے مسلط ہونا تھا وہ مایوس ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ سندھ ہائوس میں جو ہوا سب عوام نے دیکھا، اس کے بعد ضمیر کے سوداگر ووٹ خریدنے کئی روز پنجاب میں قیام پذیر رہے، آپ کا خیال ہے کہ زرداری کا پیسہ لوگوں کو خرید لے گا یہ سمجھتے ہیں رانا ثنا اللہ کو دکھا کر لوگوں کو ڈرا لیں گے، سنا ہے ڈپٹی سپیکر ملک سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں، جب نظام تبدیل ہو گا تو ظلم و زیادتی کرنے والے فرار ہونے کی کوشش کریں گے۔
انہوںنے کہا کہ تمام وکلا ء متفق ہیں کہ پارلیمانی پارٹی ہی فیصلہ کرتی ہے لیکن ان کی طرف سے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف ایسا ٹرینڈ چلایا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، یہ لوگ پہلے اداروں پر حملہ کرتے ہیں پھر مراعات حاصل کرتے ہیں، موجودہ حکومت پر مقامی اور عالمی منڈیوں کو بھی اعتماد نہیں، 3 ماہ پہلے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اقتدار سے الگ ہو جائیں، آج بھی الگ ہوجائیں تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے، ان کا اقتدار میں رہنا پاکستان اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔

Recent Posts

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

7 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

20 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

38 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

47 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

7 hours ago