سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی۔جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس میں پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ سماعت کے باعث سپریم کورٹ آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ، سیرینا چوک اور مارگلہ روڈ سے گاڑیوں کا ریڈزون میں داخلہ ہوگا، ریڈزون میں میڈیا اور سرکاری ملازمین کو ہی داخلے کی اجازت ہے، ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی کیے گئے ہیں۔ادھر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری رولنگ کیس میں وفاقی حکومت کے اتحادیوں نے فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، پیپلز پارٹی نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان موجود ہیں ان کا موقف سنا جائے۔
اسی طرح سپریم کورٹ میں جے یو آئی ف نے بھی فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے ، ایڈووکیٹ سینیٹرکامران مرتضٰی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لیے ہمارا بھی موقف سنا جائے۔

Recent Posts

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

9 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

17 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

30 mins ago

اینکر کی تمام کوششیں رائیگاں، سیف علی خان نے کس فرد کو اپنا پسندیدہ سیاستدان بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر…

48 mins ago

ٹویوٹا پاکستان کا مختصر وقت کے لیے گاڑیوں کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹویوٹا انڈس کے نام سے معروف انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے رواں…

57 mins ago

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

1 hour ago