قومی اثاثوں کی فروخت کیا کوئی اس پاگل پن کو روکے گا؟ شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ اثاثوں کی فروخت کیلئے تمام ریگولیٹری چیک کو نظراندار کیا گیا ہے، اثاثوں کی فروخت کے کابینہ کمیٹی فیصلوں کو عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا .

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسیاں ان اثاثوں کی فروخت کی تحقیقات کرسکتی ہیں، یہ اشتعال انگیز اقدام ہے، منافع بخش اداروں کے حصص کی قیمتیں کم ہیں تو ہم کیوں فروخت کررہے ہیں؟ . شوکت ترین نے کہا کہ لیکویڈٹی کی وجہ سے چند سال سے کوئی منافع نہیں دیا گیا، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی ہے، کیا کوئی اس پاگل پن کو روکے گا؟

. .

متعلقہ خبریں