مریم نواز کی گفتگو کو سپورٹ کرتے ہیں، کیس کی سماعت فل کورٹ کرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد نے آج اسلام آباد میں انتہائی اہم پریس کانفرنس کی . پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین موجود تھے .

مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو کو سپورٹ کرتے ہیں .
عدالت سے فیصلے کا حق نہیں چھین رہے،اس کیس کی سماعت فل کورٹ کرے . اس بنچ سے انصاف کی توقع نظر نہیں آرہی . انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں . استحکام آئے گا تو معیشت بھی ٹھیک ہوگی . ہم نے اپنے ملک کے مستقبل کو روشن بنانا ہے . معیشت کو ٹھیک کرنا ہے لیکن ہمیں یہ کرنے تو دیا جائے . مشکل پیدا کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے .
اس سے قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتی ہوں،چرچل نے سوال کیا تھا کہ کیا عدالتیں انصاف دیں گی .

جماعت کی طرف سے پریس کانفرنس کی ذمہ داری تھی . عوامی نمائندوں کو خود سے بڑھ کر سوچنا پڑتا ہے . میں 75 سالہ تاریخ میں نہیں جانا چاہتی وہ داستانوں سے بھری پڑی ہے . گزشتہ چند سال سے آج تک کےحقائق سامنے رکھنا چاہتی ہوں . فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں . اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے . مجھے کہا گیا کہ پاناما کیس آخری مراحل میں پریس کانفرنس نہ کریں .
عدلیہ کی اگر کوئی توہین کرتا ہے تو متنازع فیصلے کرتے ہیں انسان نہیں . اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے . فیصلوں کے اثرات آنے والے وقتوں پر بھی ہوتے ہیں ، . فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں . ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے . ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے . فیصلہ ٹھیک کیا جائے تو تنقید بھی کوئی معنی نہیں رکھتی .
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب بنچ بنتا ہے لوگوں کو پہلے سے علم ہوتا ہے کیا فیصلہ آئے گا . قوم نے دیکھا چھٹی کے دن رات کو سپریم کورٹ کھلی رجسٹرار نے کہا پٹیشن کہا ہے تو پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ تو ابھی تیار نہیں کی . مریم نواز نے مزید کہا کہ جب سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بنا ہے اسے کام نییں کرنے دیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے . کبھی آپ لوگوں نے سنا کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ بنایا گیا ہو .

. .

متعلقہ خبریں